جنگ خُداوند کی ہے

داؤد اور  جاتی جوؔلیت

یہ ڈاؤن لوڈ Vimeo سے ہے۔ ویڈیو کے نیچے 'ڈاؤن لوڈ' پر کلک کریں، پھر اپنی مطلوبہ ریزولوشن منتخب کریں۔


کتابی حوالہ:1 سموئیل 17: 1 - 51

ویڈیو کا خلاصہ:

یَسّی کا سب سے چھوٹا بیٹا، داؤد، صرف ایک چرواہا لڑکا تھا، لیکن اُس نے فلستی فوج کے سب سے خطرناک سپاہی، جاتی جوؔلیت، کا سامنا کیا۔ بغیر کسی خوف کے، داؤد نے خُدا پر بھروسا کیا تاکہ وہ خُدا کے لوگوں کے دشمن کو شکست دے سکے۔

چالیس دن تک اسرائیلی فوج خوف کے باعث پیچھے رہی، کیونکہ وہ یقین نہیں رکھتے تھے کہ وہ اِس دیو کو شکست دے سکتے ہیں۔ آخرکار، ایک نوجوان چرواہا لڑکا، داؤد، آگے بڑھا اور اس چیلنج کو قبول کیا۔ اُس نے خُدا سے مدد مانگی، اور صرف ایک غلیل اور چند پتھروں کے ساتھ زورآور جاتی جوؔلیت کو مار گرایا، جس سے اسرائیلی فوج کو فتح حاصل ہوئی۔

یہ واقعہ داؤد کے اپنی قوم کا عظیم رہنما بننے کی بنیاد بنا، اور اُس کے اندرونی حوصلے اور خُدا پر بھروسے نے اُس کے خاندان کے ایمان کو آنے والی نسلوں تک بدل کر رکھ دیا۔

 

ویڈیو کے بارے میں:

یَسّی حیران ہوتا ہے کہ اُس کے بیٹے جنگ کے میدان سے اتنی جلدی واپس کیوں آ گئے۔ جواب میں اُس کا بیٹا الیاب اُسے ایک دشمن دیو جاتی جوؔلیت کی کہانی سناتا ہے، جو اُس کے چھوٹے بھائی داؤد کے ہاتھوں شکست کھا گیا اور یہ سب داؤد کے اپنے زبردست خُدا پر ایمان کی وجہ سے ہوا۔

اس کہانی کے حصہ کے طور پر، داؤد کو بادشاہ ساؤل سے متعارف کرایا جاتا ہے، جس کے نتیجے میں وہ بادشاہ کی خدمت میں شامل ہو جاتا ہے۔

داؤد کو خفیہ طور پر ساؤل کی جگہ لینے کے لیے اسرائیل کا اگلا بادشاہ مسح کیا گیا تھا۔ یہ کہانی ثابت کرتی ہے کہ داؤد، اپنے خُدا پر ایمان کے باعث، نہ صرف لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ اسرائیل کی قیادت بھی کر سکتا ہے۔

صدیوں پرانی پیشگوئیوں کو پورا کرتے ہوئے، داؤد کی نسل سے مسیحا آیا جس کا اسرائیل منتظر تھے— جسے یسوع کے نام سے جانا جاتا ہے۔
 

سوچنے کے لیے سوالات:

اگر آپ جاتی جوؔلیت کو چالیس دن تک بنی اسرائیل کے سپاہیوں کو لڑائی کے لیے للکارتے دیکھتے اور سنتے، تو آپ کیسا محسوس کرتے؟

آپ کے خیال میں داؤد جاتی جوؔلیت سے کیوں نہیں ڈرا؟

کیا داؤد جاتی جوؔلیت کو شکست دینے کے لیے اپنی چرواہے کی مہارت پر انحصار کر رہا تھا، یا اپنے خُدا پر ایمان پر؟

کیا آپ یقین رکھتے ہیں کہ خُدا آپ کی زندگی کے "جاتی جوؔلیت" جیسے بڑے مسائل کا سامنا کرنے اور اُن پر قابو پانے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے؟